ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئندہ ہفتہ سے ملک بھر میں ممکنہ طور پر ویکسی نیشن کاآغاز

آئندہ ہفتہ سے ملک بھر میں ممکنہ طور پر ویکسی نیشن کاآغاز

Wed, 06 Jan 2021 23:13:11    S.O. News Service

نئی دہلی ، 6جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان میں کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے ویکسی نیشن 13 سے 14 جنوری تک شروع ہوسکتی ہے۔ کووی شیلڈ اور کوویکسین نامی دو ویکسین نے بھی منظوری حاصل کرلی ہے۔ اس کے بعد بھی ایک سروے میں 69 فیصد لوگوں نے ویکسین لگانے سے گریزکرنے کا عندیہ دیا ہے ۔یہ سروے جنوری میں لوکل سرکلز نے کیا تھا۔ اس میں 8723 افراد نے حصہ لیا۔

سروے میں یہ انشکاف ہوا کہ نومبر اور دسمبر میں قائم ویکسین کے بارے لوگوں میں ہچکچاہٹ جنوری میں بھی برقرار ہے۔ سروے میں 69فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں ویکسین لینے میں کوئی عجلت نہیں ہے۔ اس سے قبل دسمبر میں 69فیصد لوگ اس ویکسین کے بارے میں ہچکچارہے تھے۔ نومبر میں 59فیصد اور اکتوبر میں 61فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں ویکسین کے متعلق کوئی عجلت نہیں ہے۔26فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی یہ ویکسین آتی ہے وہ سرکاری یا نجی اسپتال سے یہ ویکسین لیں گے۔سروے میں شامل 5 فیصد افراد بھی حکومت کے بنائے ہوئے ترجیحی گروپ ( ہیلتھ ورکرس یا فرنٹ لائن ورکرس) میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو بھی طریقہ کار طے کیا ہے اس کے تحت ویکسین لے گی۔

بھارت بائیوٹیک کا دعویٰ ہے کہ اس کا کویکسین 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے بھی محفوظ ہے۔ اس بنیاد پر والدین سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسکولی بچوں کو ویکسین لگوائیں گے؟ اس پر صرف 26 فیصد ہندوستانی والدین نے کہا کہ اگر یہ ویکسین اپریل 2021 تک یا اسکول سیشن سے پہلے دستیاب ہوتی تو وہ یقینی طور پر اپنے بچوں کو لگوائیں گے ۔


Share: